بیکٹیریا اور وائرس
وائرس اور بیکٹیریاں دونوں کی جہ سے انفیکشن ہوتے ہیں لیکن اینٹی بایوٹکس صرف بیکٹیریا کے خالف کارگر ہوتی ہیں۔
وائرل انفیکشن
- اس میں سردی، انفلوئنزا، کروپ، سانس کی نالی کی سوزش، چھاتی میں سردی (کھانسی) اور زیادہ تر گلے کی خراش شامل ہیں۔
- عموماً بیکٹیریائی انفیکشن کی بہ نسبت زیادہ متعدی ہوتے ہیں۔ اگر خاندان میں ایک سے زیادہ فرد کو ایک ہی بیماری ہو تو یہ امکانی طور پر وائرل انفیکشن ہے۔
- آپ کو بیکٹیریائی انفیکشنز کی طرح ہی بیمار بنا سکتا ہے۔
-
عموما 5–4 دنوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن پوری طرح صحتیاب ہونے میں تین ہفتے تک کی طویل مدت لگ سکتی ہے۔
- اینٹی بایوٹکس وائرل انفیکشن کے لیے کارگر نہیں ہوتی ہیں
بیکٹیریائی انفیکشنز
- وائرل انفیکشن کی بہ نسبت کم عمومی ہیں۔
- وائرل انفیکشن کی طرح ایک سے دوسرے فرد کو آسانی سے نہیں پھیلتے ہیں۔
- عمومی مثالوں میں اسٹریپ تھروٹ اور بعض قسم کا نمونیہ شامل ہے۔
- اینٹی بایوٹکس بیکٹیریائی انفیکشنز کے لیے کارگرہوتی ہیں، لیکن ہمیشہ الزمی نہیں ہوتی ہیں
اینٹی بایوٹک مزاحمت
اینٹی بایوٹکس مزاحمت کے فروغ کو محدود کرنے کے لیے اینٹی بایوٹکس کا استعمال دانشمندی سے کریں۔
ہاتھ دھونا
ہاتھوں دھونا انفیکشنز کے پھیالؤ کو روکنے کا بہترین طریقہ ہے۔
بخار
بخار، اکثر بیماری کے سبب، بدن کا بڑھا ہوا درجہ حرارت ہوتا ہے۔ جلد جو الل، گرم اور خشک ہو، حتی کہ بغل کے نیچے بھی، بخار کی نشانی ہے۔
آپ کا درجہ حرارت یا آپ کے بچے کا جہ حرارت پیمائش کیے جانے کی جگہ پر منحصر ہوتا ہے۔
بخار:
- انفیکشن سے لڑنے میں جسم کی مدد کرتا ہے
- وائرل اور بیکٹیریائی انفیکشنز دونوں کے ساتھ ہو سکتا ہے
نظم و نسق:
- بخار ایک حفاظتی میکانزم ہے جو انفیکشن سے لڑنے میں جسم کی مدد کرتا ہے۔ بخار وائرل اور بیکٹیریائی انفیکشنز دونوں کے ساتھ ہو سکتا ہے۔
- اگر بخار میں مبتال فرد کو تکلیف ہو تو اسیٹامینوفین یا آئبوپروفین (پیکج کی ہدایات کے مطابق) کے استعمال کا سوچیں۔
- خود کو یا اپنے بچے کو ہلکے وزن والے کپڑے پہنائیں تاکہ آپ ٹھنڈے رہیں لیکن کپکپی نہ ہو، کیونکہ کپکپی سے مزید حرارت پیدا ہوتی ہے۔ کمرے کا درجہ حرارت C20° Cیا آرام دہ حد تک ٹھنڈا رکھیں۔
- زیادہ سے زیادہ ٹھنڈی مائعات پیئیں۔ آپ کا بچہ بیدار ہو تو ہر گھنٹے پر ٹھنڈی مائعات یا میٹھی گولیاں پیش کریں۔
اگر کسی بھی عمر کے فرد کو بخار اور سرخباد ہو اور ایسے عالقے میں ہو جہاں خسرہ پھیل رہا ہو تو بہترین الئحہ عمل اور مشورہ حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں Health Link ( ہیلتھ لنک)( البرٹا میں 811 ڈائل کریں) ۔
سردی اورناک بہنا
سردی وائرسوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔ سردی کا سبب بننے والے وائرسوں کی قریب 200 مختلف قسمیں ہیں۔ بچوں کو ہر سال 10–8 دفعہ سردی ہو سکتی ہے۔ بالغوں کو قدرے کم سردی ہوتی ہے کیونکہ کچھ وائرسوں کے خالف ان کی مامونیت تیار ہو چکی ہوتی ہے۔ اینٹی بایوٹکس سردی کے وائرسوں کے خالف کارگر نہیں ہوتی ہیں۔
عالمات:
- شروع میں، سر درد، بخار اور آنکھ سے پانی آنا، اس کے بعد ناک بہنا، گلے میں خراش، چھینک اور کھانسی۔
ناک سے خارج ہونے واال مائع شروع میں شفاف ہوتا ہے لیکن پھر گاڑھا پیال یا ہرا ہو جاتا ہے۔
روک تھام:
- سردی کا باعث بننے والے وائرسوں کے پھیالؤ کو روکنے کے لیے اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔
اپنے بچوں کو اپنے ہاتھوں کو دھونے کی تعلیم دیں۔
نظم و نسق:
زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں، جس درجہ حرارت پر سب سے زیاد سکون بخش ہو۔
اگر سردی میں مبتال فرد کو تکلیف ہو تو اسیٹامینوفین یا آئبوپروفین ( پیکیج کی ہدایات کے مطابق) کے استعمال کا سوچیں۔
اگر آپ کو سردی ہے یا سردی میں مبتال کسی فرد کی دیکھ بھال کر رہے ہیں تو دوسروں کو متاثر کرنے سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھوں کو اکثر دھوئیں۔
دافع تنگی دوا یا کھانسی کے شربت سے عالمات میں مدد مل سکتی ہے لیکن یہ سردی کی طوالت کو کم نہیں کریں گے۔
نوٹ: یہ پروڈکٹس شیر خواروں یا چھ سال سے کم عمر کے بچوں کو نہ دیں۔
نوٹ: دافع تنگی دواؤں یا کھانسی کے شربت میں بخار کم کرنے والی دوا بھی شامل ہو سکتی ہے۔ لیبلز کو دھیان سے پڑھیں اور زائد خوراک سے بچنے کے لیے اپنے فارماسسٹ یا ڈاکٹر سے معلوم کریں۔
جکڑن کا عالج کرنے کے لیے، خاص طور پر شیر خواروں اور نونہالوں کے لیے نمک پانی (سالین) والے نوز ڈراپس استعمال کریں۔ کمرشیل نمک پانی والے ڈراپس یا اسپریے استعمال کریں یا خود اپنا بنائیں۔
گھر کے بنے ہوئے نمک پانی کے ڈراپس
یک ساتھ مالئیں:
- 1 کپ (240 ملی لیٹر) تقطیر شدہ پانی (اگر نلکے کا پانی استعمال کر رہے ہوں تو سب سے پہلے جراثیم سے پاک کرنے کے لیے ایک منٹ تک ابالیں پھر گنگنا ہونے تک ٹھنڈا کریں)
- 1/2 چھوٹا چمچ (2.5 گرام) نمک
- 1/2 چھوٹا چمچ (2.5 گرام) بیکنگ سوڈا
محلول کو ڈراپر والی ایک صاف بوتل یا اسکویز بوتل میں رکھیں (فارماسسٹ کے پاس دستیاب ہے)۔ آپ بلب سرنج بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ہر 3 دن پر تازہ محلول بنائیں۔
استعمال کرنے کے لیے:
- بیٹھ جائیں اور اپنے سر کو تھوڑا سا پیچھے جھکائیں۔ لیٹیں نہیں۔ ڈراپر، بلب سیرنج یا اسکویز بوتل کے سرے کو ایک نتھنے میں تھوڑا سا الگ رکھیں۔ نتھنے میں چند قطرے آہستگی سے ٹپکائیں یا پچکاری ماریں۔ اپنے دوسرے نتھنے کے لیے دہرائیں۔ ہر استعمال کے بعد ڈراپر کو صاف کپڑے یا ٹشو سے پونچھ دیں۔
انفلوئنزا
انفلوئنزا (یا فلو) وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ انفلوئنزا میں مبتال افراد عالمات شروع ہونے کے بعد 5–3 دنوں تک دوسروں کو وائرس پھیال سکتے ہیں۔ انفلوئنزا میں مبتال بچے عالمات شروع ہونے کے بعد 7 دنوں تک دوسروں کو وائرس پھیال سکتے ہیں۔
عالمات:
- بخار/ کپکپی
- سر درد
- پٹھوں یا بدن میں درد
- تھکن محسوس ہونا
- گلے میں خراش
- ناک بہنا یا بند ہونا
- کھانسی
روک تھام:
- انفلوئنزا کا ساالنہ ٹیکہ لگوائیں۔
- اپنے ہاتھوں کو، خاص طور پر کسی بیمار شخص کے ساتھ آپ کے رہنے کے بعد دھوئیں۔ اپنے بچے کو ہاتھ دھونے کے بارے میں تعلیم دیں۔
- چھینکتے یا کھانستے وقت اپنی ناک اور منہ کو ڈھک لیں۔
- اپنے بچے کو تنفس کے اچھے اطوار کی تعلیم دیں۔
نظم و نسق:
- زیادہ سے زیادہ مائعات جیسے پانی پیئیں۔
- خوب آرام کریں یا اپنے بچے کو زیادہ سے زیادہ آرام کرنے دیں۔ آرام کرنے کے لیے یا دوسروں کو پھیالنے سے بچنے کے لیے بیماری کے پہلے چند دنوں تک گھر پر رہیں یا اپنے بچے کو گھر پر رکھیں۔
- بخار، سر درد اور بدن درد کے لیے اسیٹامینوفین یا آئبوپروفین (پیکیج کی ہدایات کے مطابق) کے استعمال کا سوچیں۔
انفلوئنزا کا موسم عموماً ہر سال نومبر یا دسمبر میں شروع ہوتا ہے اور اپریل یا مئی میں ختم ہوتا ہے۔
موقع بموقع، انفلوئنزا نمونیہ کا سبب ہو سکتا ہے۔
جوف انف کا انفیکشن
جوف انف ناک اور آنکھوں کے آس پاس کی بھری ہوئی جگہیں ہیں۔ ورم انف اس وقت ہوتا ہے جب مائع جوف انف میں اکٹھا ہو جاتا ہے۔
ورم انف زیادہ تر سردی کے بعد پیدا ہوتا ہے لیکن زیادہ تر سردی بیکٹیریائی جوف انف کا باعث نہیں ہوتی ہے۔ ورم انف کی عالمات زیادہ شدید ہوتی ہیں اور سردی کی بہ نسبت زیادہ وقت تک رہتی ہیں۔
عالمات:
چہرے پر درد یا تناؤ، سر درد، دانت میں درد، تھکاوٹ محسوس ہونا، کھانسی، بخار۔
بند ناک اور ناک سے پیلی یا ہری رطوبت کا اخراج جو 10 دنوں سے زیادہ وقت تک رہے اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کو اینٹی بایوٹکس کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
نظم و نسق:
- درد اور بخار کے لیے اسیٹامینوفین یا آئبوپروفین (پیکیج کی ہدایات کے مطابق) کے استعمال کا سوچیں۔
- بچوں کے لیے، ناک سے رطوبت کے اخراج کو روکنے میں مدد کے لیے، نمک پانی کے ڈراپس یا اسپرے استعمال کریں (ترکیب کے لیے صفحہ 9 پر سردی/ناک بہنا دیکھیں)؛ بالغوں کے لیے سالین کی آبپاشی زیادہ مؤثر ہے۔
دافع تنگی دواؤں سے جکڑن میں راحت مل سکتی ہے لیکن یہ بیماری کی طوالت کو کم نہیں کرے گی۔
نوٹ: یہ پروڈکٹس شیر خواروں یا چھ سال سے کم عمر کے بچوں کو نہ دیں۔
نوٹ: دافع تنگی دواؤں میں بخار کم کرنے والی دوا بھی شامل ہو سکتی ہے۔ لیبلز کو دھیان سے پڑھیں اور زائد خوراک سے بچنے کے لیے اپنے فارماسسٹ یا ڈاکٹر سے معلوم کریں۔
بیکٹیریا اور وائرس دونوں کی وجہ سے ورم انف ہوتا ہے (وائرس 200 گنا تک زیادہ عمومی ہوتے ہیں)۔
گلے کی خراش
گلے کی خراش اکثر سردی کے ساتھ آتی ہے۔ گلے کی زیادہ تر خراشیں وائرسوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ وائرس کی وجہ سے ہونے والی گلے کی خراش میں اینٹی بایوٹک سے مدد نہیں ملے گی۔
گلے کی کچھ خراشیں اسٹرپٹو کوکوس بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ اگر گلے کی خراش کے ساتھ ناک بہتی ہو، کھانسی، گلو گرفتگی، شدید آشوب چشم یا اسہال ہو تو یہ اسٹریپ تھروٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ وائرس کی وجہ سے ہونے کا امکان ہے۔
آپ کا ڈاکٹر محض اس پر نظر ڈال کر یہ نہیں بتا سکتا ہے کہ آیا اسٹریپ تھروٹ گلے کی خراش ہے۔
- اگر گلے کی خراش سردی کا حصہ ہو تو زیادہ امکانی طور پر یہ وائرس کی وجہ سے ہے اور گلے سے نمونہ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
- اگر آپ کو سردی کی نشانیاں نہیں ہیں تو آپ کا ڈاکٹر گلے سے نمونہ لے کر یہ دیکھ سکتا ہے کہ آیا گلے کی خراش بیکٹیریا یا وائرس کی وجہ سے ہے۔ ٹيسٹ کے نتائج عموماً 48 گھنٹے اندر تیار ہوتے ہیں۔
- اگر ٹيسٹ کے نتائج منفی ہوں تو اینٹی بایوٹکس کام نہیں کریں گی کیونکہ گلے کی خراش امکانی طور پر وائرس کی وجہ سے ہے۔
- اگر ٹيسٹ کے نتائج مثبت ہوں تو آپ کا ڈاکٹر اینٹی بایوٹک تجویز کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔
- خاندان کے دوسرے افراد جب تک بیمار نہ ہوں انہیں ٹيسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔
نظم و نسق:
-
زیادہ سے زیادہ مائعات جیسے پانی پیئیں۔
- گلے میں درد اور بخار کے لیے اسیٹامینوفین یا آئبوپروفین (پیکیج کی ہدایات کے مطابق) کے استعمال کا سوچیں۔
-
چھ سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں اور بالغوں کے لیے، گلے میں رکھنے والی سادہ ٹکیوں سے عالمات میں افاقہ ہو سکتا ہے۔
نوٹ: گلے میں اٹکنے کے خطرے کی وجہ سے آپ کے بچوں کو ٹکیاں نہیں لینی چاہئیں۔ - بڑی عمر کے بچوں اور بالغوں کے لیے، گرم نمک پانی سے غرارہ کرنا گلے کے احساس کو بہتر بنائے گا۔ میز پر کھانے کا 1/2 چھوٹا چمچ نمک 1 کپ (250 ملی لیٹر) گرم پانی میں مالئیں۔ 10 سیکنڈ تک غرارہ کریں روزانہ 4–5 بار کیا جا سکتا ہے۔
-
بہتر محسوس کرنے پر آپ یا آپ کا بچہ معمول کی سرگرمی پر واپس جا سکتا ہے۔
کان میں درد
کان اور حلق کی درمیانی نلکی کان کے درمیانی حصے اور حلق کے پچھلے حصے کو جوڑتی ہے۔ چونکہ یہ نلکی چھوٹے بچوں میں تنگ ہوتی ہے لہذا، خاص طور پر سردی سے یہ بند ہو سکتی ہے۔ یہ بندی انفیکشن کی سمت لے جا سکتی ہے۔
یہ بات نوٹ کر لینا ضروری ہے کہ %80-70 بچے جنہیں کان میں انفیکشن ہو کسی اینٹی بایوٹک کے بغیر ٹھیک ہو جائیں گے۔ کان کے کچھ انفیکشن وائرسوں کی وجہ سے اور کچھ بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ چوکنا ہو کر انتظار کرنا ایک معقول طریقہ ہے جو آپ کا ڈاکٹر تجویز کر سکتا ہے۔
عالمات:
- بخار
- کان میں درد
- چڑچڑا پن
روک تھام:
اپنے ہاتھوں کو کثرت سے دھوئیں اور اپنے بچے کو ہاتھ دھونے کے بارے میں تعلیم دیں کیونکہ کان کے زیادہ تر انفیکشن سردی کے بعد ہوتے ہیں۔
اپنے بچے کو دوسروں کے سگريٹ کے دھوئیں کی زد میں آنے سے بچائیں۔
اپنے بچے کے لیٹے ہونے کی حالت میں پینے کے لیے انہیں بوتل نہ دیں۔
نظم و نسق:
- درد اور بخار کے لیے اسیٹامینوفین یا آئبوپروفین (پیکیج کی ہدایات کے مطابق) کے استعمال کا سوچیں۔
کان کے باہری حصے پر ایک گرم کپڑا رکھیں۔
- اینٹی ہسٹامنز اور دافع تنگی دواؤں سے کان کے انفیکشن میں مدد نہیں ملتی ہے۔
مخصوص حاالت کے تحت آپ کا ڈاکٹر آپ کے بچے کے کانوں کا معائنہ کرنے کے بعد اینٹی بایوٹکس تجویز کر سکتا ہے۔
ینٹی بایوٹک مزاحمت کے خطرے کی وجہ سے، کان کے انفیکشن کو روکنے کے لیے طویل مدت تک اینٹی بایوٹکس دینے کی مزید تجویز نہیں کی جاتی ہے۔
کھانسی
بالغوں اور بچوں میں زیادہ تر کھانسی سانس کے نطام کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے (چارٹ نیچے دیکھیں)۔ اینٹی بایوٹکس کھانسی کے لیے صرف تبھی استعمال ہونی چاہئیں جب مریض کو بیکٹیریا کے سبب نمونہ ہو یا پرٹیوسس (کالی کھانسی) کا ٹيسٹ مثبت ہو۔
عالمات:
- بخار، کھانسی اور چھاتی میں درد۔
کھانسی میں بلغم آنا جو پیال یا ہرا ہو سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ بیکٹیریائی انفیکشن ہے۔
- خرخراہٹ ہو سکتی ہے۔
نوٹ: وائرل سعال کے ساتھ، %45 لوگوں کو 2 ہفتے کے بعد بھی کھانسی ہوتی ہے۔ %25 لوگوں کو 3 ہفتوں کے بعد بھی کھانسی ہوتی ہے
بیماری |
سائٹ |
عمر گروپ |
سبب |
ورم حنجرہ |
حبل صوت |
بڑی عمر کے بچے / بالغان |
وائرس |
کروپ |
حبل صوت اور ہوا نالی |
چھوٹے بچے |
وائرس |
سعال1 |
تنفسی نلکیاں (بڑی) |
بڑی عمر کے بچے / بالغان |
وائرس |
ورم شعبات |
تنفسی نلکیاں (چھوٹی) |
شیر خوار بچے |
وائرس |
نمونیہ |
ہوا دانی |
تمام عمر |
بیکٹیریا یا وائرس |
کالی کھانسی |
ناک سے پھیپھڑے تک |
کوئی بھی عمر |
بیکٹیریا |
1 شدید طویل مدتی پھیپھڑے کے مرض والے مریضوں کو ورم شعبات ہونے پر بعض اوقات انہیں بیکٹیریائی انفیکشن ہو جاتا ہے۔
نظم و نسق:
- زیادہ سے زیادہ مائعات جیسے پانی پیئیں۔
- کھانسی کو دبانے والی دوائیں بڑی عمر کے بچوں اور بالغوں کی مدد کر سکتی ہیں۔
نوٹ: یہ پروڈکٹس شیر خواروں یا چھ سال سے کم عمر کے بچوں کو نہ دیں۔
نوٹ: کھانسی کے شربت میں بخار کم کرنے والی دوا بھی شامل ہو سکتی ہے۔ لیبلز کو دھیان سے پڑھیں اور زائد خوراک سے بچنے کے لیے اپنے فارماسسٹ یا ڈاکٹر سے معلوم کریں۔ - سادہ کھانسی کے ڈراپس یا ٹکیاں بڑی عمر کے بچوں اور بالغوں کی مدد کر سکتی ہیں۔ بیکٹیریا مخالف کھانسی کی ڈراپس سے پرہیز کریں کیونکہ وہ اینٹی بایوٹک مزاحمت کی سمت لے جا سکتی ہیں۔
نوٹ: اٹکنے کے خطرے کی وجہ سے کھانسی کی ڈراپس چھ سال سے کم عمر کے بچوں کو نہیں دی جانی چاہیے۔ - بیکٹیریائی نمونیہ کی تشخیص کے لیے چھاتی کے ایکسرے کی سفارش کی جاتی ہے۔ تشخیص ہو جانے پر، عام طور پر اینٹی بایوٹکس تجویز کی جاتی ہیں۔
سنگین عالمات جنہیں طبی پیشہ ور فرد کو دکھانا چاہیے
یہ عالمات ڈاکٹر یا نرس پریکٹشنر کی توجہ کی طالب ہوتی ہیں۔
بخار
- اگر 3 ماہ سے کم عمر کے بچے کو بخار ہو تو انہیں اسی وقت دکھانا چاہیے۔
- اگر کسی بھی کم عمر کے بچے کو بخار ہو اور طبیعت ناساز محسوس ہو تو انہیں اسی وقت دکھانا چاہیے۔
- اگر کسی بھی کم عمر کے بچے کو 3 دن سے زیادہ تک بخار ہو تو 24 گھنٹے کے اندر انہیں دکھانا چاہیے۔
کان میں درد
ڈاکٹر کو دکھائیں اگر بچے کو کان میں درد ہو اور:
- انہیں تیز بخار بھی ہو؛ یا
- ان کی طبیعت ناساز محسوس ہو؛ یا
- ان کے کان کے پیچھے سرخی یا سوجن ہو؛ یا
- ان کا کان آگے کی طرف کھنچ گیا ہو؛ یا
- اسیٹامنیوفین/آئبوپروفین استعمال کرنے کے باوجود ان کے کان کا درد 24 گھنٹے سے زیادہ وقت تک شدید رہے۔
بخار یا دیگر بیماریوں میں مبتال بالغوں کو ہمیشہ اپنے ڈاکٹر یا نرس سے رجوع کرنے پر غور کرنا چاہیے اگر عالمات بگڑ جائیں یا خالف معمول حد تک شدید ہوں۔
البرٹا میں آّپ Health Link کو (811 پر) کال کر سکتے ہیں اگر آپ کو مشورہ درکار ہو یا بہترین الئحہ عمل یقینی طور پر معلوم نہ ہو۔
بچوں میں صحت کے مسائل پر عملی مشورے کے لیے ahs.ca/heal, مالحطہ کریں، جو اسٹولری چلڈرنز ہاسپٹل (Stollery Children’s Hospital) کے زیر انتظام عوامی معلومات کا ایک وسیلہ ہے۔ .
صحت کے ہنگامی حاالت کی نشانیاں
اگر آپ میں یا جس فرد کی آپ دیکھ بھال کر رہے ہیں اس میں ان میں سے کوئی علامات نظر آتی ہیں تو براہ کرم فوراً طبی توجہ حاصل کریں۔
بخار
ً فوراً طبی توجہ حاصل کریں اگر:
- بخار میں مبتال کسی بھی عمر کا فرد کافی چڑچڑا یا کاہل ہو (جگانے یا بیدار رکھنے میں پریشانی ہوتی ہو)، بار بار الٹی ہوتی ہو، اور اسے گلے میں اکڑن یا لمبا چوڑا سرخباد ہو سکتا ہو جو ان دھبوں پر آپ کے دبانے پر ختم نہیں ہوتے ہوں (جو چھوٹی خراشوں کی طرح نظر آ سکتے ہیں)۔
سانس لینا
فوراً طبی توجہ حاصل کریں اگر:
- کسی بھی عمر کے بیمار فرد کو سانس لینے میں پریشانی ہو رہی ہو (جو ناک بند ہونے کی وجہ سے نہ ہو)۔
- بیمار فرد معمول سے زیادہ تیز یا سست رفتار سے سانس لے رہا ہو، یا ہونٹ، ہاتھ یا پیر نیلے پڑ گئے ہوں۔
عمومی کیفیت
فوراً طبی توجہ حاصل کریں اگر:
اگر کسی بھی عمر کے بیمار فرد کو جگانے میں یا بیدار رکھنے میں پریشانی ہو یا وہ زیادہ الجھن زدہ، چڑچڑا ہو یا معمول سے زیادہ مشتعل ہو، اتنا شدید درد ہو جو ختم نہ ہو، گلے میں اکڑن ہو، رنگین دھبے ہوں یا کافی پیلی جلد ہو یا چھونے پر کافی سرد محسوس ہو۔
بیمار فرد میں آب ربائی کی نشانیاں ہوتی ہیں جس میں خشک جلد، خشک منہ، بچوں میں کھوکھلے نرم دھبے (فونٹانیال)، شامل ہیں، یا کافی کم پیشاب کرتا ہو۔
فوراً طبی توجہ حاصل کرنے کے دیگر اسباب میں شامل ہیں:
- اگر بیمار فرد کو نگلنے میں پریشانی ہو یا حد سے زیادہ رال ٹپک رہی ہو۔
- اگر کسی بھی عمر کا بیمار شخص کمزور ہو، حرکت کرنے سے قاصر ہو، یا اسے دورہ پڑتا ہو۔
یہ معلومات صرف حوالے کے بطور دی گئی ہیں۔ ہمہ وقت، آپ پر اس ضمن میں خود اپنی جانکاری اور قوت فیصلہ استعمال کرنا الزم ہے کہ آیا آپ کو ڈاکٹر، نرس یا نرس پریکٹشنر سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔
البرٹا میں آّپ Health Link کو (811 پر) کال کر سکتے ہیں اگر آپ کو مشورہ درکار ہو یا بہترین الئحہ عمل یقینی طور پر معلوم نہ ہو۔
اینٹی بایوٹک مزاحمت
اینٹی بایوٹک مزاحمت کیا ہے؟
- اینٹی بایوٹکس کا کوئی بھی استعمال، چاہے صحیح یا غلط وجوہات سے ہو، اینٹی بایوٹکس مزاحمت کی سمت لے جا سکتا ہے۔ اینٹی بایوٹک مزاحمت کا فروغ محدود کرنے کے لیے، اینٹی بایوٹکس کا استعمال صرف واقعی درکار ہونے پر ہی ہونا چاہیے۔
- اینٹی بایوٹک مزاحمت بیکٹیریا کا ایک مدافعتی نظام ہے جو اینٹی بایوٹکس موجود رہنے پر بھی انہیں زندہ رہنے اور بڑھنے دیتا ہے۔ جس بیکٹیریا میں اینٹی بایوٹک مزاحمت ہوتی ہے اسے بعض اوقات ”سپر بگز“ کہا جاتا ہے۔
- جب بیکٹیریا میں اینٹی بایوٹک مزاحمت ہوتی ہے تب ماضی میں کارگر ثابت ہونے والی اینٹی بایوٹکس مزید کارگر نہیں ہوتی ہیں۔
- اینٹی بایوٹک مزاحم بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن کا عالج کرنا مشکل اور بعض اوقات ناممکن ہوتا ہے۔ اس کا نتیجہ طویل تر بیماری اور ممکنہ طور پر موت کی صورت میں برآمد ہو سکتا ہے۔
- یاد رکھیں، بیکٹیریا مزاحم ہوتے ہیں — آپ نہیں! حتی کہ ہر وہ صحت مند فرد بھی جس نے کبھی اینٹی بایوٹکس نہیں لی ہیں دوسرے ذرائع سے اینٹی بایوٹک مزاحم بیکٹیریا سے متاثر ہو سکتا ہے۔
اینٹی بایوٹکس سے وائرل انفیکشنز جیسے سردی، انفلوئنزا اور کھانسی (سینے میں سردی) کے لیے مدد نہیں ملتی۔ ان انفیکشنز کے لیے اینٹی بایوٹکس کا استعمال اینٹی بایوٹک مزاحمت کی سمت لے جا سکتا ہے۔
آپ کو کیا کرنا چاہیے؟
توقع نہ کریں اس وقت اینٹی بایوٹکس ملنے کی جب آپ کے بچے کو سردی یا کھانسی ہو۔ ان میں سے زیادہ تر انفیکشن وائرسوں کی وجہ سے ہوتے ہیں اور اینٹی بایوٹکس سے مدد نہیں ملے گی۔
- پنے ڈاکٹر سے گفتگو کریں کہ آیا آپ کا انفیکشن وائرل ہے یا بیکٹیریائی ہے اور آیا اینٹی بایوٹک درکار ہے۔
جب آپ (یا آپ کے بچے) کو سردی کی عالمات، کھانسی یا گلے میں خراش ہو تو صبر سے کام لیں۔ زیادہ تر وائرل بیماریوں کو ٹھیک ہونے میں 5–4 دن اور پوری صحتیابی میں 3 ہفتے تک لگیں گے۔
سردی یا فلو کے موسم میں، بیمار پڑنے سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھوں کو کثرت سے دھوئیں۔ اگلے صفحے پر ہاتھ دھونے سے متعلق ہمارے تفصیلی مشورے پر عمل کریں۔
انتہائی مزاحم جراثيم سے جنگ آزما ہونے سے بچیں۔ اینٹی بایوٹکس کو دانشمندی سے استعمال کریں!
ہاتھ دھونا
ہاتھوں کو دھونا انفیکشنز کے پھیالؤ کو روکنے کا بہترین طریقہ ہے۔ 80 %عمومی انفیکشنز ہاتھوں سے پھیلتے ہیں۔
اپنے ہاتھوں کو کب دھوئیں:
- کھانے سے پہلے
- کھانا تیار کرنے سے پہلے، اس کے دوران اور اس کے بعد
- چھاتی سے دودھ پالنے سے پہلے
- ٹوائلٹ استعمال کرنے یا ٹوائلٹ استعمال کرنے میں بچے کی مدد کرنے کے بعد
- پوتڑے یا زنانہ حفظان صحت والے پروڈکٹس تبدیل کرنے سے پہلے اور اس کے بعد
- اپنی ناک صاف کرنے یا بچے کی ناک پونچھنے کے بعد
- دوسروں کے ساتھ اشتراک کردہ چیزوں کو ہاتھ لگانے کے بعد
- کانٹیکٹ لینس لگانے یا نکالنے سے پہلے
- کسی بیمار شخص کی دیکھ بھال کرنے سے لے اور اس کے بعد
- کسی جانور کو چھونے یا چارہ ڈالنے، یا جانور کے فضلے کو ہاتھ لگانے کے بعد
- اپنے دانتوں میں خالل کرنے سے پہلے اور اس کے بعد
ہاتھوں کو کیسے دھوئیں :
صابن اور پانی استعمال کریں۔ صرف پانی سے دھونے سے جراثیم سے چھٹکارا نہیں ملتا ہے۔
- اپنے ہاتھوں کو گیال کریں۔
- سادہ صابن لگائیں۔ بیکٹیریا مخالف صابن استعمال نہ کریں۔
- اپنے ہاتھوں کو ایک ساتھ کم از کم 20 سیکنڈ تک (یا ٹوینکل، ٹوینکل، لٹل اسٹار گانے میں جتنا وقت لگتا ہے اتنی دیر تک) رگڑیں۔ اپنے ہاتھوں کے تمام حصوں بشمول اپنی ہتھیلیوں، انگلیوں کے بیچ، انگوٹھے، پشت، کالئیوں، انگلی کے پوروں اور ناخنوں کو رگڑیں۔
- 10 سیکنڈ تک اپنے ہاتھوں پر پانی بہائیں۔
- ایک صاف تولیے سے اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح خشک کریں
آپ کو کیا کرنا چاہیے:
- توقع کریں کہ ڈاکٹرز، معالجین دندان، نرسیں اور تھیراپسٹ آپ کا یا آپ کے بچے کا معائنہ کرنے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔
- یقینی بنائیں کہ آپ کے بچے کے اسکول کے واش روم میں اور آپ کے جائے کار میں سادہ صابن دستیاب ہے۔
- یقینی بنائیں کہ نگہداشت طفل کے مقامات پر بچوں اور بالغوں کے لیے ان کے ہاتھوں کو دھونے کی جگہیں موجود ہیں۔
- سادہ صابن استعمال کریں۔ سادہ صابن بیکٹیریا مخالف صابن کا ہی کام کرتا ہے۔ بیکٹیریا مخالف صابن کی تجویز اس وجہ سے نہیں کی جاتی ہے کہ یہ بیکٹیریائی مزاحمت کی سمت لے جاتا ہے اور سادہ صابن سے زیادہ مؤثر نہیں ہے۔
- مثال سے سمجھائیں۔
اظہار لا تعلقی کا بیان
Do Bugs Need Drugs, Communicable Disease Control Program,
Alberta Health Services.
DBND@ahs.ca
www.dobugsneeddrugs.org
© 2022 Alberta Health Services,
Provincial Population & Public Health